اتوار 13 ستمبر 2026 - 05:01
تبلیغِ دین کو صرف محرم، صفر اور ماہِ رمضان تک محدود نہیں ہونا چاہیے

حوزہ/ آیت اللہ طباطبایی نژاد نے کہا: دشمن کی مذموم سازشوں کو ناکام بنانے اور شیطان کو لوگوں کے درمیان فاصلے پیدا کرنے سے روکنے کی صلاحیت علماء و روحانیت میں ہے، تاہم روحانیت کو خودسازی کے ساتھ ساتھ معاشرے کی تعمیر اور اتحاد کے فروغ کی راہ میں بھی قدم اٹھانا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ اصفہان میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ سید یوسف طباطبایی نژاد نے تبلیغات اسلامی کی رابطہ کونسل کے سربراہ کے مشیرِ اعلیٰ سے ملاقات کے دوران دشمن کی سافٹ وار کے مقابلے میں تبلیغی ذمہ داریوں کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے دینی تبلیغ کے میدان میں موجود چیلنجز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: تبلیغات اسلامی کو ان علاقوں کی نشاندہی کے حوالے سے کہ جہاں مبلغین کی ضرورت ہے نیز مختلف علاقوں میں علما کی درست اور ہدفمند تعیناتی کے لیے ماہرین کی مدد سے جامع اور دقیق جائزے لینے چاہئیں۔

تبلیغِ دین کو صرف محرم، صفر اور ماہِ مبارک رمضان تک محدود نہیں ہونا چاہیے

امام جمعہ اصفہان نے مزید کہا: مساجد کی تعمیر اور مختلف علاقوں میں علما کی تعیناتی کے حوالے سے بھی ہمیں مزید سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے کیونکہ اس میدان میں ہمیں ان ممالک کے ساتھ مقابلہ کرنا چاہیے جو اس حوالے سے پیش پیش ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ تبلیغی سرگرمیوں کو صرف محرم، صفر اور ماہِ مبارک رمضان تک محدود نہیں ہونا چاہیے، کہا: دینی تبلیغ کا عمل مستقل نوعیت کا حامل ہونا چاہیے اور پورے سال جاری رہنا چاہیے۔

آیت اللہ طباطبایی نژاد نے دین کے تحفظ اور معاشرے کی رہنمائی میں علما کے کردار کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا: آج جنگ کے اہم ترین میدانوں میں سے ایک جس کے ذریعے دشمن اسلامی معاشرے کو نقصان پہنچانے کا ارادہ رکھتا ہے، تبلیغ کا میدان ہے لہٰذا ہمیں اس شعبے کے لیے سنجیدہ منصوبہ بندی کرنی چاہیے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha